سٹی42: پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی اسمبلی کے امیدوار قاتلانہ حملہ میں شدید زخمی ہو گئے۔
میرپورخاص میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پی ایس 46 سےمیدوار سید ذوالفقار شاہ کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجہ میں وہ شدیدزخمی ہو گئے۔
ذوالفقار علی شاہ کی گردن میں گولی لگی ہے۔
ذوالفقار علی شاہ کو میر پور خاص بائی پاس کے مقام پر قاتلانہ حملہ کا نشانہ بنایا گیا۔
انہیں شدید زخمی حالت میں میر پور خاص کے ڈی ایچ کیو اسپتال لایا گیا، تشویشناک حالت میں حیدرآباد منتقل کر دیا گیا۔
ذوالفقار علی شاہ کی گاڑی پر چار گولیاں لگی ہیں، ایک گولی ان کے جسم کے اوپری حصے میں گردن پر لگی۔
ذوالفقار علی شاہ پر قاتلانہ حملہ کی اطلاع ملتے ہی سینکڑوں کارکن مشتعل ہو کر ہسپتال پہنچ گئے ہیں۔ شہر مین صورتحال کشیدہ ہو رہی ہے۔ پولیس اور رینجرز بھی پہنچ گئے ہیں۔