(ویب ڈیسک)ترکیہ اور شام سمیت پورے خطے میں شدید نوعیت کا زلزلہ آنے کے بعد اٹلی میں سونامی الرٹ جاری کردیا گیا۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اطالوی حکام نے پیرکوصبح ترکیہ میں شدید زلزلہ آنے کے بعد سونامی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ اطالوی حکام نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر رہائشیوں کو متنبہ کیا کہ وہ ساحلوں سے دور رہیں اور مقامی حکومتی اداروں کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔