(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس خیبر پختونخواء معظم جاہ انصاری کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے وفاق نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے نام مانگ لیے جس کے بعد کے پی کے سے تعلق رکھنے والے دو افسران اور پنجاب سے تعلق رکھنے والے ایک افسر کا نام زیر غور ہے۔
ان میں ڈی آئی جی اختر حیات گنڈہ پور، سعید وزیر اور محمد رفعت کے نام شامل ہیں۔ محمد رفعت کا تعلق پنجاب سے ہے جبکہ سعید وزیر اس وقت آئی جی گلگت بلستستان ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی گلگت بلتستان سعید وزیر کو آئی جی کے پی کے لگائے جانے کا امکان ہے۔ سعید وزیر اس سے پہلے خیبر پختونخواء میں مختلف اہم ذمہ داریوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔