ویب ڈیسک : راکھی ساونت نے ایک بار پھر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے شوہر عادل خان درانی اور انہوں نے راہیں جدُا کر لی ہیں۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ راکھی ساونت نے انکشاف کیا ہے کہ شوہر عادل خان نے ان سے علیحدگی کر لی ہے اور اب وہ عادل خان کے ساتھ نہیں ہیں۔
راکھی نے میڈیا کو بتایا کہ ان کے شوہر کسی اور لڑکی کے ساتھ تعلقات میں ہیں اور اس ہی لئے وہ راکھی سے الگ ہوگئے ہیں۔
یاد رہے کہ راکھی نے گزشتہ ماہ میڈیا پر اعلان کیا تھا کہ انہوں نے عادل خان درانی سے 7 ماہ پہلے شادی کر لی تھی تاہم اس کے کچھ دنوں بعد سے ہی ان دونوں کی علیحدگی کی افواہیں بھی پھیل گئی ہیں جن کی راکھی نے بھی تصدیق کر دی ہے۔