جنید ریاض : لاہور میں غیر رجسٹرڈ سکولوں کی بھرمار،طلباپرتشددکے واقعات بڑھنے لگے۔
سبق یاد نہ کرنے پر وحدت اسلامیہ سکول کوٹ لکھپت میں بچے پر تشدد کا کیس سامنے آیا ہے ۔ ٹیچر نے دوسری جماعت کے طالب علم طیب حسین پر ڈنڈوں کی بارش کردی،ٹیچر کے تشدد سے طالب علم طیب حسین درد سے نڈھال ہو گیا ۔
ڈنڈوں کے تشدد سے طالب علم کی پوری کمر پر نیل پڑ گئے، ایڈووکیٹ زین ارشد متعلقہ پولیس نے ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کیا،پولیس نے مقدمہ میں ٹیچر کو رعایت دی۔وکیل کا مزید کہنا تھا کیس عدالت میں پیش کرکے طالبعلم کو انصاف دلائیں گے۔
بچے کےوالد محمد حسین کا کہنا تھا کہ ٹیچر نے میرے بیٹے پر جان بوجھ کر تشدد کیا، ہم نے عدالت سے انصاف کی اپیل ہے۔
https://www.city42.tv/digital_images/extra-large/2023-02-06/news-1675681481-5191.jpg