آٹا بحران ختم ، یوٹیلیٹی سٹورز پر ایک اور بحران نےسراُٹھالیا

6 Feb, 2023 | 03:25 PM

خان شہزاد:غذائی اشیا کی قلت کا بحران ختم نہ ہوسکا۔ آٹا بحران ختم ہونے کے بعد یوٹیلیٹی سٹورز پر ایک اور بحران نے سراٹھالیا۔ یوٹیلیٹی سٹورز پر سستا گھی اور آئل دستیاب نہ ہونے کے باعث غریب طبقہ پریشان ہے۔

یوٹیلیٹی سٹورز پر سبسڈائر گھی اور آئل کے بحران نے سنگین صورتحال اختیار کرلی ہے۔غریب طبقہ سستے گھی اور آئل کی خریداری کیلئےایک ماہ سے یوٹیلیٹی سٹورز کے چکر لگا کر خوار ہورہا ہے۔ تاہم انہیں تاحال سستا گھی اور آئل نہیں مل سکا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے اوپن مارکیٹ سےمہنگا گھی اور آئل لینے کی سکت نہیں رکھتے۔کچن کیسے چلائیں۔ دوسری جانب یوٹیلیٹی سٹورز انتظامیہ نے بھی ہاتھ کھڑے کردیے ہیں۔انہوں نے کہا ہےکہ انہیں خود معلوم نہیں کہ سستے گھی اور آئل کا سٹاک کب آئے گا۔


 

مزیدخبریں