مہنگائی سے ستائی عوام کو ایک اور بڑا جھٹکا

6 Feb, 2023 | 01:40 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: مہنگائی سے ستائے عوام کےلئے ایک اور بُری خبر آگئی۔ ٹیٹرا پیک کمپنی نے دودھ کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا۔

 ٹیٹرا پیک کے 1 لیٹر کے ڈبے پر ریٹیل میں 20 روپے کا اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد ریٹیل میں 1 لیٹر ڈبہ250 روپے میں دستیاب ہوگا۔ ایک لیٹر والا دودھ کا 12 ڈبوں پر مشتمل کارٹن 2 ہزار 830 روپے کا ہوگا۔

 ریٹیل ٹریڈر کے لئے فی ڈبہ کی قیمت 235 روپے 85 پیسے مقرر کر دی گئی جبکہ ریٹیلرز کے لئے کارٹن کی قیمت 2 ہزار 830 روپے 19 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 20 فروری سے ہوگا۔

مزیدخبریں