ویب ڈیسک: ترکیہ میں شدید زلزلے سے پیدا ہونے والےخوف نے ایک شخص کو حواس باختہ کردیا اور اس نے عمارت سے چھلانگ لگا دی۔
ترکیہ اور شام سمیت پورے خطے میں شدید نوعیت کا ایسا زلزلہ آیا کہ ہر ایک شہری خوف و ہراس میں مبتلا ہوگیا، ایک شخص نے زلزلے کے باعث عمارت کے گرنے کے خوف سے چھلانگ لگانے کو ترجیح دی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
????En la desesperación se tira del edificio por miedo a que el edificio colapse por el #Terremoto M7.8 de #Turquia #Turkey #sismo #earthquake #temblor pic.twitter.com/1oAtfDamYH
— Quantum Noticias (@NoticiasQuantum) February 6, 2023
مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آج علی الصبح آنے والے تباہ کُن زلزلے کے جھٹکوں نے عوام کی بڑی تعداد کو خوف و ہراس میں مبتلا کر دیا۔ایک منٹ تک محسوس ہونے والے اس قیامت خیز زلزلے سے ترکیہ کا ایک شہری اس قدر خوف زدہ ہوا کہ اُسے نیند سے اُٹھنے کے بعد اپنی جان بچانے کے لئے کچھ اور سجھائی نہ دیا تو جان بچانے کی خاطر عمارت سے ہی چھلانگ لگا دی۔
واضح رہے کہ آج صبح تقریباً 4 بجے ترکیہ ، شام، اردن، یونان اور لبنان سمیت کئی مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت 7.8 ریکارڈ کی گئی ہے۔