ویب ڈیسک: پشاور کے علاقے صدر کی پولیس لائنز میں د ھماکے کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں۔
ذرائع کے مطابق پولیس لائنز خودکش دھماکے میں ٹی این ٹی دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا اور دھماکا مسجد کے پرانے حصے میں ہوا۔ذرائع کا بتانا ہےکہ مسجد کے پرانے حصے میں کوئی پلر نہیں تھا اور دیواریں صرف اینٹوں کے سہارے کھڑی کی گئی تھیں جب کہ دھماکے کی وجہ سے دیواریں اور چھت گرنے سے زیادہ تر شہادتیں ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ دہشتگرد نیٹ ورک تک رسائی حاصل کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ پشاور کی پولیس لائنز میں 30 جنوری کو ہونے والے خودکش حملے میں 100 سے زائد افراد شہید ہوئے۔