ویب ڈیسک:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر میری بیٹیوں کا کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے ’ انشا آفریدی‘ کے نام سے منسوب اکاؤنٹ کی تصویر شیئر کی۔شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پیغام میں لکھا ہے کہ میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ سوشل میڈیا پر میری بیٹیوں کا کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کے نام سے منسوب سوشل میڈیا کے اکاؤنٹ جعلی ہیں۔سابق کپتان کا کہنا ہے کہ ان جعلی اکاؤنٹ کو رپورٹ کیا جانا چاہیے۔واضح رہے کہ رواں ماہ شاہد آفریدی کی بیٹی انشا کا قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سے نکاح ہوا ہے۔