ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی برطانیہ میں صحافیوں کے سوالوں پر بوکھلا گئے۔
لندن: تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی کی صحافیوں سے بدتمیزی اور صحافیوں سے بحث مباعثہ شروع کر دیا جب ان سے رانا ثناء اللہ کے معاملے پر سوال کیا تو بوکھلاہٹ کا شکار ہوئے، کہا میں فارغ نہیں ہوں کہ آپ سے بات کروں۔#PTI #ShehryarAfridi #ImranKhan pic.twitter.com/nLXG9a8GVy
— Haseeb Arslan (@HaseebarslanUK) February 5, 2023
برطانیہ کے شہر لیڈز میں پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی ایک تقریب میں شرکت کے لیے پہنچے تو صحافیوں کو دیکھ کر ناراض نظر آئے اور صحافیوں کےسوالوں پر پر بوکھلاگئےاور بات کیے بغیر چلےگئے ۔
شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ میرے پاس بات کرنے کا وقت نہیں ہے۔