آئی ایم ایف سے مذاکرات آج دوبارہ شروع ہوں گے

6 Feb, 2023 | 08:33 AM

ویب ڈیسک:پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات دو روز کے وقفے کے بعد آج دوبارہ شروع ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے کہا ہے کہ توانائی کے شعبے میں کسان پیکج اور بلوچستان کے ٹیوب ویلز کی سبسڈی پر آئی ایم ایف راضی ہو گیا، آزاد کشمیر کے لیے سبسڈی برقرار رکھنے پر بھی مانیٹری فنڈ تیار ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایکسپورٹرز کو توانائی کے لیے دی جانے والی سبسڈی ختم ہوگی، آئی ایم ایف سے محصولات شارٹ فال پر بھی اختلاف برقرار ہیں، آئی ایم ایف سمجھتا ہے کہ محصولات کا شارٹ فال 840 ارب روپے ہے۔

کل بھی مذاکرات میں محصولات اور اخراجات کے شارٹ فال میں کمی لانے کے اقدامات پر غور کیا جائے گا۔وزارتِ خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ 9 فروری تک معاملات طے پا جائیں گے۔

آئی ایم ایف نے جی ایس ٹی 17 سے 18 فیصد کرنے، فلڈ لیوی، بینکوں کے منافع پر ٹیکس لگانے،ترقیاتی اخراجات میں کمی اور بجلی، گیس پر سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔

پاکستانی حکام کے مطابق شارٹ فال 400 سے 450 ارب روپے ہوگا، وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ محصولات کے شارٹ فال کے لیے اقدامات بھی تجویز کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ترقیاتی بجٹ سمیت دیگر اخراجات میں کٹوتی کا امکان ہے، آئی ایم ایف نے جی ایس ٹی 17 سے 18 فی صد کرنے کی تجویز دی ہے، فلڈ لیوی اور بینکوں کے منافع پر بھی ٹیکس عائد ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جی ایس ٹی اور انکم ٹیکس کی بعض چھوٹ بھی ختم کرنے پر بات چیت ہوئی ہے، آئی ایم ایف سے معاملات 9 مئی تک طے کر لیے جائیں گے، آئی ایم ایف سے 7 فروری سے میڈیم ٹرم بجٹری فریم ورک پر بات ہوگی۔

مزیدخبریں