محکمہ موسمیات نے مزیدبارشوں کی پیشگوئی کردی

6 Feb, 2023 | 08:29 AM

ویب ڈیسک:لاہور کے مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی سے موسم  خوشگوار ہوگیا۔

اقبال ٹائون، سمن آباد،فیروز پور روڈ کے اطراف میں ہلکی بارش ریکارڈ  کی گئی جبکہ کوٹ لکھپت روڈ ،کینال روڈ،ٹھوکر نیاز بیگ میں بھی بوندا باندی سے موسم سہاناہوگیا۔کریم بلاک، لبرٹی چوک، گلبرگ میں بھی ہلکی بارش ہوئی۔

شہر لاہور کا موجودہ درجہ حرارت17 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے ۔اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے بدھ کے روز دوبارہ بارش کی پیشگوئی کردی ہے۔

مزیدخبریں