پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے پارٹی رہنماﺅں سےبڑا شکوہ کردیا

6 Feb, 2023 | 12:45 AM

Bilal Arshad

پارٹی کیلئے مقدمے، جیل اور جسمانی تکلیفیں برداشت رہنما شہباز گل نے تحریک انصاف کے رہنماﺅں سے بڑا شکوہ کردیا ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں شہباز گل نے کہاکہ آج صبح 9 بجے لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس طارق سلیم شیخ کی عدالت میں اپنی عبوری ضمانت میں پیش ہو رہا ہوں،نیا مقدمہ ہے ابھی تک مجھے ایف آئی آر نہیں مل رہی۔

 پی ٹی آئی رہنما کاکہناتھا کہ خان صاحب کی ہدایت کے باوجود ہمارے لوکل لیڈران تاریخوں پر آنے کی زحمت نہیں کرتے، ایسے معلوم ہوتا ہے جیسے کوئی میرا ذاتی مقدمہ ہو۔

مزیدخبریں