(اسرار خان)دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہونے والے ایس ایچ او شالیمار انسپکٹر طاہر اکرام کی نماز جنازہ ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ادا کر دی گئی ۔
نماز جنازہ میں آئی جی پنجاب راؤ سردار علی، سی سی پی او فیاض احمد دیو، ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر محمد عابد خان اور ایس ایس پی آپریشنز مستنصر فیروز نے شرکت کی ۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن عمران کشور، ایس پی ہیڈ کوارٹرز اسد اعجاز ملہی سمیت دیگر پولیس افسران اور مرحوم کے عزیز و اقارب شریک ہوئے۔
نماز جنازہ کے بعد مرحوم کے ایصال ثواب کے لئےفاتحہ خوانی کی گئی اور خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ اس موقع پر آئی جی پنجاب، سی سی پی او اور ڈی آئی جی آپریشنز کی جانب سے مرحوم کی میت پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں۔
مرحوم SHO تھانہ شالیمار انسپکٹر طاہر اکرام کی نماز جنازہ پولیس لائنز لاہور میں ادا۔ آئی جی پنجاب سمیت سئنیر افسران کی نماز جنازہ میں شرکت۔ آئی جی پنجاب نے مرحوم انسپکٹر کی محکمہ پولیس کئلیے خدمات کو سراہا اور @CcpoLahore کو مرحوم کے ورثا کی فلاح و بہبود اور دیکھ بھال کی ہدائت کی۔ pic.twitter.com/EBU6oV3WqM
— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) February 6, 2022
کینال گارڈنز کے رہائشی 52سالہ انسپکٹر طاہر اکرام نے 1990ء میں محکمہ پولیس میں ملازمت اختیار کی، مرحوم کے سوگواران میں بیوہ، دو بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں ۔