گریٹر اقبال پارک میں خواتین سےغیر اخلاقی حرکات کا ایک اور واقعہ

6 Feb, 2022 | 09:17 PM

M .SAJID .KHAN

(حسن خالد) لاہور کےگریٹر اقبال پارک میں سیر کے لئے آئی خواتین کے ساتھ چھیڑ خانی وہراسانی،اینٹی رائٹ فورس نے دو اوباش لڑکوں کو گرفتار کرلیا۔
 گریٹر اقبال پارک میں خواتین کو ہراساں اور تنگ کرنے والے دو اوباشوں کو گرفتار کرلیاگیا۔اینٹی رائٹ فورس نے دوران ڈیوٹی گریٹر اقبال پارک سے ملزمان کو گرفتار کیا ۔ملزم شوکت اور فیصل نے گریٹر اقبال پارک میں آئی  فیملیز کو ہراساں کیا۔

خواتین کے شور کرنے پر پولیس نے اوباش نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔ایس پی محمد عمران کا کہناتھا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

واضح رہے کہ گریٹر اقبال پارک میں یومِ آزادی کے موقع پر خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم سے دست درازی کا واقعہ 3 روز بعد سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آیاتھا،اوباش نوجوانوں نے ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور اس کے ساتھیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور کپڑے پھاڑ دیئےتھے۔واقعہ کا مرکزی ملزم بھی پولیس کی حراست میں آچکا ہے۔

مزیدخبریں