برائلر مرغی کی قیمت میں اضافہ، کتنے روپے میں فروخت؟

6 Feb, 2022 | 12:32 PM

Arslan Sheikh

کومل اسلم: مرغی کی بڑھتی قیمتوں سے دکاندار، گاہک دونوں ہی پریشان، برائلر مرغی کا گوشت 6 روپے اضافے سے 287 روپے کلو ہوگیا۔ 

تفصیلات کے مطابق برائلر چکن کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ برائلر کا گوشت 6 روپے اضافے سے 287 روپے کلو ہوگیا ہے جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 147 روپے فی درجن پر برقرار ہے۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ مرغی کی قیمت بڑھنے پر خسارے میں جارہے ہیں اور شہری مہنگی مرغی کی خریداری کیلئے نہیں آتے جبکہ دوسری جانب گاہکوں کا کہنا ہے کہ ایک کلو مرغی لینے آیا تھا قیمت سن کرکم خرید رہا ہوں۔ حکومت روز مہنگائی کے بم برسا رہی ہے اور شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے۔

مزیدخبریں