حسن خالد: نسبت روڈ پر ٹریفک وارڈن کو کار سوار کی جانب سے چلتی گاڑی پر گھسیٹنے کا معاملہ، گوالمنڈی پولیس نے ٹریفک وارڈن فیاض احمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی آر میں اقدام قتل، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔ چوک میو ہسپتال نسبت روڈ پر پٹرولنگ آفیسر فیاض نے غیر نمونہ نمبر پلیٹس والی گاڑی کو روکا، کار ڈرائیور کاغذات دینے کی بجائے وارڈن سے گل و گیر ہوگیا۔
لاہور کے علاقہ نسبت روڈ پر شہری نے ٹریفک وارڈن پر گاڑی چڑھا دی۔ وارڈن شدید زخمی ، ملزم فرار۔#Lahore pic.twitter.com/BLeob06Qv4
— Crime World (@CrimeWorld5) February 5, 2022
نامعلوم کار ڈرائیور نے وارڈن کو ہٹ کیا اور کار ڈرائیور وارڈن کو دو سو میٹر تک بونٹ پر بٹھا کر گھسیٹتے ہوئے فرار ہوگیا۔ کار سوار کی ٹکر سے وارڈنز کو شدید چوٹیں آئیں جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔