اسرار خان: لاہور میں ٹریفک وارڈن عادل فرحان نے ایمانداری کی مثال قائم کر دی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں ٹریفک وارڈن عادل فرحان نے شہری محمد قاسم کا 6 لاکھ کا گمشدہ چیک واپس کر دیا۔کینٹ میں دوران ڈیوٹی ٹریفک وارڈن عادل فرحان کو 6 لاکھ کا چیک ملا۔ٹریفک وارڈن نے چیک کے مالک کو ڈھونڈ کر اس کی امانت لوٹا دی۔ خوشی کے مارے شہری محمد قاسم کی آنکھوں میں آنسو آگئے، قاسم نے اپنے دوستوں کے ہمراہ ٹریفک وارڈن کے ساتھ سلیفی بنائی، ڈھیروں دعائیں دیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔