ایس ایچ او شالیمار ہارٹ اٹیک کے باعث دم توڑ گئے

6 Feb, 2022 | 10:05 AM

Malik Sultan Awan

فاران یامین: ایس ایچ او شالیمار انسپکٹر طاہر اکرام حرکت قلب بند ہو جانے سے انتقال کر گئے،مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز عصر ادا کی جائے گی ۔
 سی سی پی او فیاض احمد دیو اور سینئر پولیس افسران نے ایس ایچ او شالیمار کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کے اہلخانہ سے تعزیت کی، سی سی پی او لاہور نے انسپکٹر طاہر اکرام کی محکمہ پولیس کیلئے گراں قدرخدمات کو بھی سراہا، طاہر اکرام کو ان کی رہائش گاہ کینال گارڈن نزد بحریہ ٹاؤن ہارٹ اٹیک ہوا، ہسپتال جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے، مرحوم کی نمازجنازہ آج بعد ازنماز عصر ادا کی جائے گی۔

مزیدخبریں