نامور سٹیج اداکارہ کو ہراساں کرنے والے ملزمان گرفتار

6 Feb, 2021 | 11:14 PM

Raja Sheroz Azhar

سٹی 42: سٹیج اداکارہ زونیرش بانو عرف ارم چوہدری پر تشدد اور ہراساں کرنے والے ملزمان گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ ارم چوہدری نےسی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر سےملزمان کے خلاف قانونی کاروائی کی درخواست کی۔ترجمان لاہور پولیس ایس ایچ او وویمن پولیس سٹیشن طوبٰی منیر نے اداکارہ ارم چوہدری کی درخواست پر ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی۔ ایف آئی آر میں حبس بیجا،توڑ پھوڑ، تشدد،جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے،ایل سی ڈی و موبائل چوری کی دفعات شامل۔ ایس ایچ او وویمن پولیس نے ملزمان کو حرمین ٹاور یتیم خانہ سے گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان نامزد مرکزی ملزمان خرم شہزاد اور ذوہیب شامل۔ پولیس نے دوران کاروائی ملزمان کے دیگر ساتھی عدنان سے شیشہ فلیور،آئس نشہ میں استعمال ہونے والا سامان برامد کر لیا۔ ملزم عدنان کے خلاف شیشہ ایکٹ کے تحت الگ قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ترجمان لاہور پولیس

مزیدخبریں