بیویوں نے مل کر شوہر کو قتل کردیا، نعش گھر میں دفنا دی

6 Feb, 2021 | 11:00 PM

Raja Sheroz Azhar

سٹی 42: سانگلہ ہل کے علاقے کوٹلہ کلاں چک نمبر 43میں دو ماہ قبل اغواء ہونے والے 35سالہ افضل کی نعش اس کے گھر سے مل گئی۔قتل ہونے والے 35سالہ افضل نے 2شادی کر رکھی تھیں۔دونوں بیویوں نے مل کر اپنے شوہر کو قتل کرکے نعش گھر میں دفن کر دی تھی۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے نواحی گاؤں کوٹلہ کلاں چک نمبر 43میں اغوا کا ڈراپ سین ہوگیا، 2ماہ قبل اغواء ہونے والے 35سالہ افضل کی نعش اس کے گھر سے مل گئی۔ قتل ہونے والے 35سالہ افضل نے 2شادی کر رکھی تھیں جس کے باعث دونوں بیویوں نے مل کر اپنے شوہر کو قتل کرکے نعش گھر میں دفن کر دی تھی۔ایس ایچ او تھانہ صدر پولیس اپنی ٹیم کے ہمراہ مواقع پر پہنچے اور گڑھے کو کھود کر افضل کی نعش کو برآمد کر لیا گیا۔
مقتول افضل کی 2بیویوں کو گرفتار کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، یاد رہے کہ2ماہ پہلے مقتول افضل کے اغواء کی ایف آئی آر تھانہ صدر سانگلہ ہل میں درج کروائی گئی تھی۔

مزیدخبریں