کورونا کے مہلک وار تیز، مزید 3 زندگیاں نگل گیا 

6 Feb, 2021 | 07:50 PM

Arslan Sheikh

زاہد چوہدری: کورونا کے مہلک وار لگاتار جاری، جاں لیوا وائرس لاہور میں چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 3 زندگیاں نگل گیا جبکہ 222 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران کیسز بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں مہلک وائرس مزید 3 زندگیاں نگل گیا اور 222 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ پنجاب بھر میں 457 نئے مریض جبکہ 14 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ 

کورونا وبا کے دوران لاہور میں اب تک 81 ہزار 36 شہری متاثر ہوئے اور 1 سو 924 اموات ہوچکی ہیں۔ پنجاب بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 60 ہزار 162 اور اموات 4 ہزار 854 ہوگئی ہیں۔ 

صوبے بھر میں کورونا وائرس میں مبتلا 1 لاکھ 46 ہزار 235 مریض اب تک صحتیاب ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب گنگارام ہسپتال میں کورونا ویکسی نیشن کے عمل کا افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاح کے موقع پر وی سی فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرعامر زمان، ایم ایس گنگارام ڈاکٹر احتشام الحق، ڈاکٹر زبیر سمیت دیگر موجود تھے۔ پیرامیڈیکل سٹاف کے محمد شعیب کو پہلی ویکسین لگائی گئی۔ 

ایم ایس ڈاکٹر احتشام الحق کا کہنا تھا کہ ویکسینیشن روم شعبہ حادثات میں قائم کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال میں فوری طبی امداد فراہم کی جاسکے، مرحلہ وار تمام فرنٹ لائن ورکرز کو ویکسین لگائیں گے۔ 

مزیدخبریں