ڈاکٹروں نے ہڑتال کی دھمکی دے دی

6 Feb, 2021 | 07:19 PM

Arslan Sheikh

زاہد چوہدری: ینگ کنسلٹنٹس ایسوسی ایشن اور پیرامیڈیکس کا ہسپتالوں کی نجکاری کے خلاف احتجاج، سروسز سے میو ہسپتال تک ریلی نکالی اور جلسہ کیا۔ ایم ٹی آئی ایکٹ کی کاپی کو نذر آتش کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر حامد بٹ، ڈاکٹر طلحٰہ شیروانی، ڈاکٹر بشارت گل، ڈاکٹر فرحان یعقوب، قاری ارشاد، یوسف بلا، یوسف علی ظفر، شیخ نصرت، رانا اقبال سمیت ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس نے سروسز ہسپتال سے میو ہسپتال تک احتجاجی ریلی نکالی اور جلسہ کیا۔ 

ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس کے نمائندوں نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نجکاری کا قانون کسی صورت قابل قبول نہیں، حکومت اس فیصلے کو واپس لے۔ اس موقع پر ایم ٹی آئی ایکٹ کی کاپی نذر آتش کرتے ہوئے اعلان کیا گیا کہ اگر حکومت نے میو ہسپتال پر ایم ٹی آئی ایکٹ کا نفاذ کیا تو شہر کے تمام ٹیچنگ ہسپتالوں کے آوٹ ڈور میں ہڑتال کر دی جائے گی۔ 

دوسری جانب چلڈرن ہسپتال کے ڈاکٹرز اور سٹاف کیلئے ویکسین نیشن سنٹر کو فعال کر دیا گیا ہے۔ ویکسی نیشن سنٹر کے افتتاح کے موقع پر چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ پروفیسر ڈاکٹر ساجد مقبول، ڈین چلٖڈرن ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر مسعود صادق اور ایم ڈی پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم، پروفیسر ڈاکٹر شازیہ مقبول سمیت ڈاکٹر اور طبی عملہ موجود تھا۔

اس موقع پر ایم ڈی پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم کو ویکسین لگا کرویکسنشن کا افتتاح کیا۔ ویکسی نیشن سنٹر میں کورونا ڈیوٹی دینے والے ڈاکٹرز اور طبی عملے کی پہلے مرحلے میں ویکسی نیشن ہوگی ۔ 

مزیدخبریں