ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سونے کی قیمتوں میں کمی برقرار

سونے کی قیمتوں میں کمی برقرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: رواں کاروباری ہفتے کے اختتام تک سونے کی قیمتوں میں کمی برقرار رہی ۔پورے کاروباری ہفتے کے اختتام پر سونا ایک ہزار چھ سو روپے فی تولہ سستا ہوا ۔ صارفین نے سونے کی قیمتوں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے.
 
تفصیلات کے مطابق شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں رواں کاروباری ہفتے کے دوران سونے کی قیمتوں میں 1600 روپے کی کمی دیکھی گی جس کے بعد خالص 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ11ہزار 700 روپے رہی. اسی طرح 22قیراط فی تولہ سونے کے نرخ 1لاکھ2ہزار 437 روپے رہے اور 21قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 97ہزار 781 روپے رہی ۔اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 1340روپے رہی ۔

سونے کے زیورات کی شوقین خواتین نے سونا سستا ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے خواتین کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمتوں میں کمی خوش آئند امر ہے، تاہم ابھی بھی سونے کی قیمتیں متوسط طبقے کی پہنچ سے باہر ہیں ان مزید کمی ہونی چاہیئے.

Raja Sheroz Azhar

Article Writer