اداکارہ کی کاسمیٹک سرجری نے چہرہ بگاڑ دیا

6 Feb, 2021 | 05:14 PM

Malik Sultan Awan

سٹی 42:چین کی اداکارہ اور گلوکار گاو لیو نے اپنی خوبصورتی بڑھانے کی خاطر حال ہی میں کاسمیٹک سرجری کرائی ہے لیکن  اس عمل کے بعد گاولیو  کو اس  کی قیمت چکانی پڑ رہی ہے-

 میڈیا رپورٹ کے مطابق کاسمیٹک سرجری کے بعد جو نتیجے آئے ہیں اس سے گاو لیو پچھتا رہی ہے- اداکارہ کے فوٹو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے- فوٹو میں اداکارہ گاولیو  کی ناک پر دھبے صاف نظر آ رہے ہیں- سرجری نے اداکارہ کی صورت ہی بگاڑ  دی ہے ۔

چینی اداکارہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر سرجری سے پہلے اور بعد کے کچھ فوٹوز شیئر  کی ہیں- جس پر دنیا بھر کے لوگ اپنی رائے کا اظہار  کررہے ہیں- لوگوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ایسی کاسمیٹک سرجری سے توبہ کرنی چاہئے۔

مزیدخبریں