لاہوریئے آٹے کی قلت کا شکار

6 Feb, 2021 | 03:39 PM

Malik Sultan Awan

شہزاد خان:شہر میں آٹے کی طلب کے مطابق رسد کو یقینی نہ بنایا جاسکا، لاہور میں روزانہ کی بنیاد پر بیس کلو آٹے کی 22ہزار535تھیلوں کی قلت برقرار  ہےجبکہ لاہوری فلورزملز کو 931 میٹرک ٹن گندم کی کمی کا سامنا ہے۔
 تفصیلات کے مطابق لاہورمیں آٹے کی قلت تاحال دورنہیں ہوسکی ۔فلورز ملز مالکان کا کہنا ہے کہ لاہور میں آٹے کی روزانہ کی طلب2لاکھ15ہزار تھیلے ہیں جبکہ لاہوریوں کوبیس کلوکے 1لاکھ 92ہزار465تھیلے دیئے جارہے ہیں ۔شہر میں بیس کلو کے 22ہزار 535 تھیلوں کی قلت دیکھی جارہی ہیں ۔

فلورز ملز مالکان کاکہناہےکہ لاہورکی فلورملز کو 5499میٹرک ٹن روزانہ گندم مل رہی ہے جبکہ لاہور کی فلورز ملز کی گندم کی طلب 6430 میٹرک ٹن ہے ۔لاہور کی فلورز ملز کو 931میٹرک ٹن گندم کے شارٹ فال کا سامنا ہے۔گندم کے شارٹ فال کے باعث فلورز ملز آٹے کی رسد طلب کے مطابق نہیں دے رہیں۔

مزیدخبریں