ماڈل کورٹس میں مقدمات کی تیز ترین سماعت جاری

6 Feb, 2021 | 03:12 PM

Malik Sultan Awan

ملک اشرف: ماڈل کورٹس کی آج 6 فروری کی کارکردگی ،222مقدمات کے فیصلے،01 مجرم کو عمر قید جبکہ دیگر 17 مجرمان کو24سال09ماہ15روز کی قید کی سزا سنائی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل مانیٹرنگ سیل" سیشن جج سہیل ناصر نے ماڈل کورٹس کےججز کی چھ فروری کی کارکردگی رپورٹ مرتب کی، جس کے مطابق ماڈل کریمینل ٹرائل کورٹس نے قتل کے10اور منشیات کے58 مقدمات کا فیصلہ سنا دیا۔ تمام عدالتوں نے کل 423 گواہان کے بیانات قلمبند کیے۔ پنجاب میں قتل کے 02 منشیات کے 25 مقدمات کے فیصلے کئے۔

ماڈل کورٹس نے ملزمان کو 827502 روپے جرمانے کی سزا سنائی.ماڈل سول ایپلٹ کورٹس نے 77دیوانی، فیملی اور رینٹ اپیلوں و درخواست نگرانی کے فیصلے کیے۔ ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نے77مقدمات کے فیصلے کردیے۔ عدالتوں نے219گواہان کے بیانات قلمبند کیے.26 مجرمان کو06سال قید اور 92800روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

مزیدخبریں