چیف سیکرٹری کی مشکلات میں اضافہ

6 Feb, 2021 | 02:32 PM

Malik Sultan Awan

ملک اشرف: چیف سیکرٹری پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی درخواستوں میں روز بروز اضافہ، لاہور ہائیکورٹ میں چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کے خلاف ایک اور توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔

چیف سیکرٹری جواد رفیق ملک کے خلاف توہین عدالت درخواستوں کی تعداد 33 ہوگئی ،رانا نصیر حسین خان نے چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی، درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ساہیوال کے علاقہ میں انیس سو ستر سے پنجاب حکومت کی اراضی لیز پر حاصل کرکے پر کاشت کاری کررہا ہوں ، شرائط اور رقم کی بروقت ادائیگی کے باعث لیز کی مدت میں توسیع کی جاتی رہی جو بعد میں ختم کردی گئی ۔

آراضی الاٹمنٹ ختم ہونے پر چیف سیکرٹری پنجاب تک درخواستیں دیں، داد رسی نہ ہونے پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔ عدالت نے اسکی درخواست نمٹاتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب کو فیصلے کا حکم دیا، عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب کو تیس یوم میں زیر التواء درخواست پر قانون کے مطابق فیصلے کا حکم دیا۔ عدالت کے انیس جنوری دوہزار انیس کے حکم کی تعمیل نہیں کی جا رہی ، حکم عدولی پر چیف سیکرٹری پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

مزیدخبریں