ججز کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد

6 Feb, 2021 | 01:25 PM

Sughra Afzal
Read more!

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ نے ججز کو واٹس ایپ، انسٹا گرام، ٹویٹر، فیس بک دیگر سوشل میڈیا ایپلیکیشنز استعمال کرنے سے روک دیا، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان کی منظوری کے بعد ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری نے نوٹیفکیشن صوبہ بھر کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو بھجوا دیا، مراسلہ کے مطابق ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے ججز میں ٹویٹر، فیس بک، انسٹا گرام، واٹس ایپ اور دیگر ایپلی کیشنز کے استعمال کا رجحان بڑھ رہا ہے، ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے ججز کا اپنے پیغامات پھیلانے کیلئے اپنے سوشل میڈیا ایپلی کیشنز کا استعمال ججز کے وقار کیخلاف ہے، جوڈیشل افسروں کا اپنے پیغامات پھیلانے کیلئے ٹویٹر اور سوشل میڈیا ایپلی کیشنز کا استعمال کوڈ آف کنڈکٹ کی بھی خلاف ورزی ہے، جوڈیشل افسروں کے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیے گئے پیغامات کی الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر نشر و اشاعت ہوتی ہے، جس کا کوئی ثبوت نہیں ہوتا۔

مراسلےمیں کہا گیا ہے کہ ماتحت عدلیہ کے ججز اپنے پیغامات کے پھیلاؤ کیلئے ٹویٹر، فیس بک و دیگر ایپلیکیشنز کا استعمال ترک کر دیں۔

مزیدخبریں