ایک سال قبل شادی کرنیوالے نوجوان کی خودکشی

6 Feb, 2021 | 01:10 PM

Malik Sultan Awan

شاہ زیب شہزاد:حوا کی ایک اور بیٹی پر بدترین تشدد، لیاقت آباد کے علاقے میں شوہر نے گھریلو ناچاقی پر بیوی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، البینہ نامی خاتون کو زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کر دیا۔ 
تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد کے علاقے میں خاتون کو شوہر ساجدعلی نے گھریلو ناچاقی پر تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث البینہ کے سر اور چہرے پہ گہرے زخم آئے ۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں بیوی کا پہلے بھی کئی مرتبہ آپسی جھگڑا ہو چکا ہے۔ 

دوسری جانب ایک سال قبل ہی شادی کے بندھن میں بندھنے والے نے سر میں گولی مار لی، تھانہ لوہاری گیٹ کی حدود میں چونتیس سالہ بلال  نے مبینہ خودکشی کرلی،متوفی کی ایک سال قبل ہی شادی ہوئی تھی۔بتایا گیا ہے کہ 34 سالہ بلال نے سر پر گولی مار لی جسے ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا ۔

 پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر میو ہسپتال ملتان منتقل کرتے ہوئے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کا عمل شروع کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے تمام شواہد بھی اکٹھے کر لئے گئے ہیں بہت جلد معاملے کی تہہ تک پہنچ جائیں گے۔

مزیدخبریں