وزیراعظم نےکشمالہ طارق کیخلاف کیا حکم دیا؟فردوس عاشق نے بتادیا

6 Feb, 2021 | 12:24 PM

M .SAJID .KHAN

(قذافی بٹ)معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا یےکہ کشمالہ کو کیش مالا کہنا چاہیےکیش مالا کے حوالے سے حکومت نے ترجیحات طے کر لی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کشمالہ طارق کو خواجہ آصف کے ساتھ سرکاری دوروں پر ساتھ جانے کی مقدس زمہ دار دی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ نہیں ہو سکتا کہ کروڑوں ڈالر اکاونٹس میں ڈال کر لوگوں کا قتل عام ہو،یہ ن لیگ کی باقیات میں سے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کشمالہ کے خلاف قانون کے تحت ایکشن کی منظوری دے دی ہے ۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن کے ساتھ ہاتھ ہو گیا ہے، کھودا پہاڑ نکلا چوہا،اپوزیشن کی بیٹھک میں نہ کسی نے استعفے کی بات کی نہ عدم اعتماد کی۔انہوں نے کہا کہ پانچ گھنٹے اپوزیشن والے ایک دوسرے کے انسو پونھتے رہے۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ حکومت کو سینٹ میں واضح اکثریت حاصل ہونے جا رہی ہے،عوام نے اپوزیشن کے تھیٹر اور ڈرامے کو مسترد کر دیا۔عوام جانتی ہےاپوزیشن اپنے مال و دولت کو بچانے کے لیے حکومت کو بلیک میل کر رہی ہے۔

واضح رہے گزشتہ دنوں سیکٹر جی الیون میں وفاقی محتسب انسدادِ ہراسانی کشمالہ طارق کے پروٹوکول کی تیز رفتار گاڑی نے اشارہ توڑتےہوئے 6 افراد کو کچل دیا۔ 4 اسپتال میں چل بسے، 2 زخموں سے چُور ہیں۔ کشمالہ طارق کا خاوند ڈرائیور کو تھانے میں بٹھا کر رفوچکرہوگیا۔

پولیس کے مطابق ٹکر مارنے والی گاڑی کومبینہ طور پر کشمالہ طارق کا بیٹا اذلان چلا رہاتھا۔ جاں بحق انیس ، فیصل ،حیدراور فاروق مانسہرہ سے نوکری کےلئے ٹیسٹ دینے آئے تھے۔ پولیس کے مطابق قافلے میں ایک سرکاری نمبر پلیٹ کی گاڑی بھی شامل تھی۔پولیس نے کشمالہ طارق کے خاوند وقاص خان کو تھانے منتقل کیا مگر وہ ڈرائیور کو بٹھا کر چلتے بنے، درخواست میں نامزد ملزم اذلان کو تاحال گرفتار نہ کیاجا سکا۔

مزیدخبریں