معروف گلوکار کا انوکھا شوق، ماتھے میں ہیرا جڑوا لیا

6 Feb, 2021 | 12:21 PM

Sughra Afzal

(مانیٹرنگ ڈیسک) ہیروں کے شوقین امریکی گلوکار لل اوزی ورٹ نے اپنے ماتھے ہی میں ہیرا جڑوا لیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق لل اوزی ورٹ، جن کا اصل نام سائمیر بائسل ووڈز ہے، نے 11 قیراط کا یہ گلابی ہیرا اپنے ماتھے میں کچھ اس طرح نصب کروا رکھا ہے کہ یہ حرکت بھی کرسکتا ہے۔ اس ہیرے کی قیمت 2 کروڑ 40 لاکھ ڈالر (تقریباً 4 ارب 17 کروڑ روپے) ہے جو گلوکار نے ’ ایلینٹ اینڈ کمپنی‘ سے لے رکھا ہے اور گزشتہ تین سال سے کمپنی کو ادائیگی کرتے آ رہے ہیں۔

لل اوزی ورٹ  نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں بتایا ہے کہ اس نے 2017ء میں پہلی بار گلابی رنگ کا یہ ہیرا دیکھا تھا اور اسے اپنے ماتھے میں نصب کروا لیا اور تب سے کمپنی کو اس کی ادائیگی کرتا آ رہا ہے، جو اب جا کر مکمل ہوئی ہے۔

 ہیرے کو ماتھے میں نصب کروانے کے متعلق اوزی کا کہنا ہے کہ ”خوبصورتی تکلیف دہ ہے۔ ٹوئٹر پر ہی ایک صارف نے اوزی سے پوچھا کہ ”اس کا مطلب ہے کہ یہ ہیرا تمہاری بوگاٹی اور دوسری لگژری کاروں سے زیادہ مہنگا ہے؟

 

مزیدخبریں