(سٹی42) ریسلنگ کی دنیا کا ایک مشہور نام جس نے کئی عالمی مقابلوں میں حصہ لیا دنیا سے کوچ کرگئے، اچانک موت کی خبر سن کران کے مداحوں افسردہ ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ریسلنگ کی دنیا کا ایک اور مشہور نام جس نے کئی مقابلوں میں حصہ لیا اور متعدد فائٹ جیت کر اپنی منفرد پہچان بنا وہ اس دنیا سے کوچ کرگئے،ماضی کے مشہور امریکی ریسلر بچ ریڈ کا 66 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا، کافی عرصہ سے بیمار تھے اور ہسپتال میں زیرعلاج تھے، دوبار ہارٹیک ہوچکا تھا گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے پر وہ انتقال کرگئے۔
امریکی ریسلر نے اپنے طویل کیریئر کے دوران کئی مشہور ریسلرز سے فائٹ کی تھی۔پروفیشنل ریسلنگ 1978 میں کرنا شروع کی تھی۔اچانک موت کی خبر سن کر ساتھی ریسلرز اور مداحوں نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے دسمبر2020 میں ڈبلیو ڈبلیو ہال آف فیم میں شامل ریسلر پیٹ پیٹرسن کا انتقال ہوگیا تھا،پیٹ پیٹرسن نے پہلی بار انٹرکانٹینٹل ٹائٹل اور رائل رمبل میچ تخلیق کیے، ان کا کیریئر چھ دہائیوں پر محیط تھا۔پیٹرسن نے اپنے کیریئر کا آغاز 1958 میں آبائی شہر کینیڈا سے کیا، انہوں نے اے ڈبلیو اے ٹیگ ٹیم چیمپئن شپ 1978 میں رے سٹیونس کے ساتھ جیتی۔
ڈبلیو ڈبلیو انتظامیہ کی جانب سے ان کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔پیٹرسن کے انتقال پر معروف ریسلر جان سینا، شین میک مین، مسٹر میک مین ودیگر کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔