دسمبر ٹیسٹ ہوں گے یانہیں؟طلبا کیلئے اہم خبر

6 Feb, 2021 | 11:21 AM

M .SAJID .KHAN
Read more!

(جنید ریاض)سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم ایک کروڑ سے زائد طلباء کا مستقبل داو پرلگ گیا، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی عدم دلچسپی کے باعث تاحال سرکاری سکولوں میں مڈ ٹرم امتحانات کا آغاز نہ ہوسکا جبکہ اسکے برعکس بیشتر نجی سکولوں میں دسمبر ٹیسٹ کا آغاز کردیاگیا ہے،ایک ماہ گزر جانے کے باوجود سرکاری سکولوں میں مڈ ٹرم امتحانات کے لئے ڈیٹ شیٹ بھی جاری نہ کی جاسکی جس پر والدین نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رواں سال سرکاری سکولوں میں مڈ ٹرم امتحانات کا انعقاد نہ ہوسکا۔سکول ایجوکیشن کی عدم دلچسپی کے باعث تاحال سرکاری سکولوں میں مڈ ٹرم امتحانات کی ڈیٹ شیٹ بھی جاری نہ کی جاسکی۔شہر کے مختلف پرائیوٹ سکولوں میں مڈ ٹرم امتحانات کا آغاز کردیا گیا ہے۔مڈ ٹرم امتحانات کا انعقاد ہر سال دسمبر میں کیا جاتا ہے۔

جنوری گزر جانے کے باوجود سرکاری سکولوں میں مڈ ٹرم امتحانات کا آغاز نہ کیا جاسکا۔سالانہ امتحان سے قبل دسمبر ٹیسٹ میں طلباء کی تعلیمی کارکردگی کا جائزہ لیا جاتا تھا۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کےمطابق کورونا کے باعث بچوں کو سمارٹ سلیبس بھی مکمل نہیں پڑھایا جاسکا ۔انکا کہنا ہے کہ ایک ماہ بعد سکولوں میں مڈ ٹرم امتحانات کا انعقاد کروایا جائے گا۔

واضح رہے قبل ازیں  سرکاری کالجوں میں انٹرمیڈیٹ میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کے بورڈز میں داخلے بھیجنے کی پالیسی تبدیل کی گئی،کالجوں میں طلباء کے ایسسمنٹ ٹیسٹ کے بغیر ہی بورڈز میں داخلے بھیجے جائیں گے۔ کورونا کے باعث تعلیمی اداروں کی بندش کے پیش نظر دسمبر ٹیسٹ کی شرط ختم کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔

پالیسی کے تحت بورڈ میں ریگولر داخلہ بھیجنے کے لئے دسمبر ٹیسٹ پاس کرنے اور 75 فیصد حاضری کی شرط عائد ہے۔ پالیسی میں نرمی کے بعد سرکاری کالجوں میں زیر تعلیم تمام طلباء کے بورڈز میں داخلے بھیجے جائیں گے۔ ڈی پی آئی کالجز پنجاب محکمہ ہائیر ایجوکیشن سے حتمی منظوری حاصل کرے گا۔

مزیدخبریں