(عابد چودھری)رائیونڈروڈ ، رائیاں پنڈ کے قریب میاں بیوی کو قتل کردیا گیا ، لاشیں کھیتوں سے برآمد ہوئیں ۔ آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی.
غیرت اور جائیداد کے نام پر قتل ہونے والے حبیب اور پروین کی لاشیں پوسٹمارٹم کے بعد پولیس نے ورثا کے حوالے کر دی ہیں۔ ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق سینے پر کرنے والی گولیاں موت کی وجہ بنی ۔دونوں میاں بیوی کو گزشتہ روز مقتولہ کے بھائی اور اس کے دوست نے قتل کیا تھا۔
مقتولین نے اسلام قبول کرنے کے بعد پسند کی شادی کی تھی، تاہم چند ہفتے قبل مکان کی فروخت اور جائیداد کی تقسیم غصے میں اضافے کی وجہ بنی۔دونوں میاں بیوی کو گزشتہ روز مقتولہ کے بھائی اور اسکے دوست نے قتل کیا تھا ,پولیس نے اپنی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا ۔دوسری جانب آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
شہر میں لرزہ خیزوارداتوں کا ہونا معمول بن چکا ہے، پولیس عوامی تحفظ کے لئے موثر اقدامات کرتو رہی مگر ان میں چھپی کالی بھیڑیں ملزموں کی پست پناہی میں لگی ہیں جس کی وجہ سے معاشرے میں زیادتی، چوری، ڈکیتی، رہزانی اور جنسی ہراساں جیسے جرائم میں کمی کی بجائے مزید اضافہ ہورہا ہے۔
گزشتہ روز شالیمار کے علاقے میں امام مسجد کے قتل میں ملوث ملزم اشرف کو پولیس نے گرفتار کیا تھا جس نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اس نے مقتول امام مسجد کی بیوی کے ساتھ مل کر امام مسجد کو قتل کیا، پولیس نے ملزم کے انکشاف پر ملزمہ نادیہ کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اشرف اور نادیہ نے پہلے مقتول کے سر پر اینٹیں ماریں اور پھر اشرف نے مقتول کی گردن پر چھری چلائی جبکہ ملزمہ کا جسمانی ریمانڈ آج حاصل کیا جائے گا،ملزمان نے اپنا ناجائز تعلق چھپانے کے لئے امام مسجد کو قتل کیا تھا ۔