موسم کے تیور بدل گئے،محکمہ موسمیات نےنئی پیشگوئی کردی

6 Feb, 2021 | 10:16 AM

M .SAJID .KHAN

(کومل اسلم)شہر کے بدلتے تیور، سردی میں کمی سورج کے آنکھیں دیکھاتے ہی موسم خوشگوار ہو گیااس وقت درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ دن بھر سورج یوں ہی چمکے گا.

تفصیلات کے مطابق شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا ہے سردی کی شدت میں کمی میں بھی واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے سورج کے آنکھیں دیکھاتے ہی موسم کے رُت بدل گئی ہے اس وقت درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا کی رفتار 6 کلومیٹر فی گھنٹی اور ہوا میؔں نمی کا تناسب 77 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے.

محکمہ موسمیات کی جانب سے دن بھرکم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 22 ڈگری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیاہے جبکہ گرد آلود فضاوں کے باعث ائیر کوالٹی انڈیکس پورے لاہور کا 172 ہو گیا ہے جبکہ متعدد علاقوں جیسے کینٹ کا علاقہ ہے اس کا ائیر کوالٹی انڈیکس 300 سے تجاوز کرگیا ہے۔

ملک کے دوسرے حصوں میں بھی موسم میں تبدیلی کی لہر چل پڑی ہے،آج اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسم سرد اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ملک کے بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔

پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے،سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا،آج خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا،بالائی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سرد رہےگا،گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا،کشمیر میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا۔

مزیدخبریں