آئی جی آفس کا انوکھا کارنامہ

6 Feb, 2021 | 09:07 AM

Sughra Afzal

(علی ساہی) آئی جی آفس کا انوکھا کارنامہ ، ریٹائرڈ ڈی ایس پی عظمت حیات کو ایس ڈی پی او کہوٹہ تعینات کردیا۔

آئی جی پنجاب انعام غنی کی جانب سے جمعرات کو ڈی ایس پیز کے تقرروتبادلے کے لئے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں اسی روز ریٹائرڈ ہونے والے ڈی ایس پی عظمت حیات کو ایس ڈی پی او لالہ موسی سے تبدیل کرکے کہوٹہ راولپنڈی تعینات کردیا۔

گزشتہ روز عظمت حیات کی ریٹائرمنٹ پر ڈی پی اوگجرات کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا،جس میں گجرات کے تمام سرکلز کے ایس ڈی پی اوز سمیت ایس پیز نے بھی شرکت کی، عظمت حیات کو تحائف اور پھول دے کر دفتر سے رخصت کہا گیا۔

ریٹائرمنٹ کے باوجودآئی جی افس کے افسران کو ہوش نہ آیا اور ریٹائرڈ ڈی ایس پی عظمت حیات کی تعیناتی کے احکامات جاری کر دیئے، 4 فروری کو نوٹیفکیشن آئی جی پنجاب کے دستخط کے ساتھ جاری کیا گیا۔

مزیدخبریں