اقرا عزیز کی مونچھوں والی تصویر وائرل

6 Feb, 2020 | 10:44 PM

Malik Sultan Awan

(ذین مدنی )معروف اداکارہ اقرا عزیز حسین کی مونچھوں والی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

اقرا عزیز حسین نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے نکلی مونچھیں لگائی ہوئی ہیں۔ اقرا عزیز نے اپنی تصویر کے کیپشن میں اپنے شوہر یاسر حسین کو مخاطب کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ یہ ہے یاسر حسین کی بیوی بننے کی قیمت۔ انہوں نے لکھا کہ مجھے یاسر کی اِن شرارتوں سے پیار ہے جو وہ اچانک میرے ساتھ کرتے ہیں۔ اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ہیش ٹیگ مونچھڑ بھی استعمال کیا۔

مزیدخبریں