ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عثمان بزدار کی اپنے ضلع کیلئے نوازشات کا سلسلہ جاری

عثمان بزدار کی اپنے ضلع کیلئے نوازشات کا سلسلہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) علی رامے: عثمان بزدار کی اپنے ضلع کے لئے نوازشات کا سلسلہ جاری، وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈی جی خان کیلئے پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ کا نیا ہیڈ کوارٹر بنانے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق چار ارب روپے کی خطیر رقم سے 200 اسکیموں کو مکمل کرنے کے لئے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کا نیا ہیڈ کوارٹر بنایا جائے گا۔ وزیراعلی پنجاب نے محکمہ ہائوسنگ اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کو احکامات دیئے کہ ان کے ضلع اور حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے پی ایچ ای ڈی کی نئی ڈویژن قائم کی جائے۔

ذرائع کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ کے ہیڈ کوارٹر کیلئے 80 نئی آسامیاں تخلیق کی جائیں گی، ڈی جی خان پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ ہیڈ کوارٹر کیلئے موجودہ مالی سال میں 47 ملین روپے خرچ کیے جائیں گے۔

 ذرائع کے مطابق ڈی جی خان پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ ہیڈ کوارٹرز کی تشکیل سے متعلق اصولی منظوری دے دی گئی ہے اور فنڈز کے اجرا کے لئے محکمہ خزانہ کو احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ ڈی جی خان ہیڈکوارٹر کیلئے اب صوبائی کابینہ سے 30 ملین روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری بھی مانگ لی گئی ہے جس کے بعد فوری طور پر فنڈز جاری کردیئے جائیں گے۔

                 

Shazia Bashir

Content Writer