ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے سپیشل پروٹیکشن یونٹ کا احسن اقدام

کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے سپیشل پروٹیکشن یونٹ کا احسن اقدام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) علی ساہی: کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے سپیشل پروٹیکشن یونٹ کا احسن اقدام، ویزے حاصل کرنے اورائیرٹکٹس خریدنے والے چائنیز کا ڈیٹا آن لائن حاصل کرنا شروع کردیا، ائیرپورٹس پر سیکریننگ کا عمل بھی شروع کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اور لاہورسمیت پنجاب کے دیگرائیرپورٹس پر آنے والے چائینز کا آن لائن ڈیٹا حاصل کرنا شروع کر دیا گیا ہے، ڈی آئی جی سپیشل پروٹیکشن یونٹ عمرشیخ کا کہنا ہے کہ پنجاب میں مختلف پراجیکٹس پرکام کرنے والے چار ہزار سے زائد چائنیز کی سکریننگ کاعمل گزشتہ15 روز سےجاری ہے۔

 اب کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے ایئرپورٹ پر پہنچتے ہی ہر چائینز کی سکریننگ کی جارہی ہے، اسی حوالے سے چائینزجیسے ہی ویزا وصول کریں تو ایس پی یو کو فوری ای میل موصول ہوجاتی ہے اور متعلقہ ایئرپورٹ پر ایس پی یو کی ٹیم کو بھی الرٹ کردیا جاتا ہے۔

 جبکہ چائینزسے متعلقہ سکیورٹی ایڈوائزری ای میل سے بھجوائی جاتی ہیں جبکہ چائینزکی ہرموومنٹ پرمکمل نظررکھی جارہی ہے اور چائینز اور انکی سکیورٹی پر مامورجوانوں کو ماسک فراہم کر دیئے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ  کرونا وائرس کے پیش نظر   پاکستان میں داخل ہونے والے مسافروں  کیلئے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم جمع کرانا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔وزارت صحت کی جانب سے تمام ایئر لائنز کو مذکورہ فارم بھی فراہم کر دیا گیا۔

کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر
 ماہرین کے مطابق آنکھ، ناک اور منہ کو چھونے سے اجتناب کیا جائے، اگرآپ حال ہی میں چین سے واپس آئے ہیں یا کسی ایسے شخص سے ملے ہیں جو چین سے آیا ہو اور وائرس کی علامات ظاہر ہو رہی ہوں تو فورا ڈاکٹرسے رجوع کریں، سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے تو بھی ڈاکٹر سے رجوع کریں اور مکمل صحت یاب ہونے تک گھر سے باہر نہ نکلیں۔

  ماہرین کا کہنا ہےکہ پالتو جانوروں سمیت ہر جانور سے دوری اختیار کریں اور باقاعدگی سے ہاتھوں کو صابن سے دھوئیں، گوشت اور انڈوں کو اچھے سے پکا کر کھائیں۔
 

Shazia Bashir

Content Writer