(رضوان نقوی) ناپ تول میں کمی کرکے شہریوں کو چونا لگانے والے پٹرول پمپس کے خلاف اینٹی کرپشن ان ایکشن, اینٹی کرپشن کی ٹیم نے انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ کے ہمراہ کارروائی کرکے ناپ تول میں کمی کرنے والے دو پٹرول پمپس کو سربمہر کردیا۔
ناپ تول میں کمی کرکے شہریوں کو چونا لگانے والے پٹرول پمپس کے خلاف اینٹی کرپشن حرکت میں آگیا۔ اینٹی کرپشن کی ٹیم نے انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ کے ہمراہ کارروائی کرکے ناپ تول میں کمی کرنے والے دو پٹرول پمپس کو سربمہر کردیا ہے۔ اینٹی کرپشن کی ٹیم نے سبزہ زاربی بلاک میں واقع معراج فلنگ سٹیشن جبکہ لیاقت چوک کے قریب کوکو فلنگ سٹیشن کو سربمہر کردیا ہے۔ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق دونوں فلنگ اسٹیشن پٹرول و ڈیزل کی ناپ تول میں کمی کررہے تھے۔واضح رہے یہ کارروائی اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اعتزاز منیر گوندل اور محمد احمدشیخ نے انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم کے ہمراہ کی۔
دوسری جانب شہرکےمختلف علاقوں میں غیر قانونی منی پیٹرول پمپس شہریوں کےلیےخطرہ بن گئے، ضلعی انتظامیہ اورمحکمہ سول ڈیفنس غیر قانونی منی پٹرول پمپ بند کرنےمیں ناکام ہے جبکہ سیل کیےجانے والےمنی پٹرول پمپس ایک دو روز بعد دوبارہ ڈی سیل کرنے سےاصل مسئلہ جوں کا توں ہے.گلشن راوی،والٹن پیکوروڈ اور کچا جیل روڈ پر غیر قانونی منی پٹرول پمپس کی بھرمار ہے.
شہریوں کا کہنا ہےکہ ان کے گھروں کےقریب موجود غیرقانونی منی پٹرول پمپس ان کی جان و مال کے لیےخطرہ ہے، جنہیں انتظامیہ کارروائی کرتے ہوئےفوری ختم کرائے، ڈپٹی کمشنردانش افضال کی جانب سےتمام اسسٹنٹ کمشنرزکو واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ غیر قانونی منی پٹرول پمپس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے لیکن روزانہ کی بنیاد پرکارروائی نہ ہونے سےشہر میں ان کی تعداد روز بروز بڑھتی جارہی ہے۔