کاہنہ پولیس نے سابق ریکارڈ یافتہ 4 منشیات فروش گرفتار کر لیے

6 Feb, 2020 | 06:32 PM

Shazia Bashir

(سٹی42) فہد علی: کاہنہ پولیس نے کارروائی کر کے سابق ریکارڈ یافتہ 4 منشیات فروش گرفتار کر لیے ہیں، ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات بھی برآمد کی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق انہیں اطلاع ملی  کہ کاہنہ کے علاقے میں منشیات فروشی کا کاروبار کیا جا رہا ہے جس پر پولیس نے مخبر کی بتائی ہوئی جگہ پر چھاپا مارا اور ملزم ارشد عرف بلو، قربان، سرور اور عابد کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے ساڑھے پانچ کلو سے زائد چرس برآمد کی گئی، پولیس کا کہنا تھا کہ چاروں ملزمان کے خلاف منشیات فروشی کے متعدد مقدمات درج ہیں۔

 ملزمان شہر میں منشیات فروشی کا کاروبار کرتے تھے اور ملزمان کو حراست میں لے کر کر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

مزیدخبریں