ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرونا وائرس، پاکستان اور چین کے درمیان فضائی راستے بند

کرونا وائرس، پاکستان اور چین کے درمیان فضائی راستے بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد ) کرونا وائرس فضائی راستوں میں مسلسل حائل، چائنہ ساودرن ائیرلائن نے لاہور سے ارمچی دوطرفہ فلائٹس بند کر دیں۔دو طرفہ فلائیٹ شیڈول 28مارچ 2020تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ 
کرونا وائرس کے باعث لاہور سے چائنہ فضائی راستہ بحال نہ ہو سکا۔ چائینہ ساودرن ائیرلائن نے لاہور سے ارمچی دوطرفہ فلائیٹ شیڈول 28مارچ 2020تک بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا، جبکہ آج چائنہ سے لاہور آنے اور لاہور سے چائنہ جانے والی پروازیں منسوخ ہوگئیں۔ ارمچی سے لاہور آنے والی پرواز سی زیڈ 6017 جبکہ لاہور سے ارمچی جانے والی پروز سی زیڈ 6018کو منسوخ کیا گیاہے۔ لاہور ائیرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے پرواز کے لاہور آنے کیلئے خصوصی انتظامات مکمل کئے گئے تھے۔ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق کرونا وائرس کے سبب مسافر نہ ہونے کے باعث پروازوں کو منسوخ کیا گیا۔

کرونا وائرس کی وجہ سے چین کا نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا  سے آمدورفت کا سلسلہ کافی متاثر ہوچکا ہے۔ کرونا وائرس کی وجہ سے پاکستان کی امپورٹ، ایکسپورٹ پر بھی کافی اثر پڑے گا۔  چین میں وائرس کی وجہ سےکافی لوگوں کو سپیشل طیاروں کے ذریعے پاکستان واپس لایا جاچکا ہے لیکن ابھی بھی پاکستانی طالبعلموں سمیت کافی لوگ پھنسے ہوئے ہیں جو پاکستانی حکومت سے اپیل کر رہے ہیں کہ وہ انھیں جلد از جلد پاکستان واپس بھیجنے کا انتظام کریں۔ اس حوالے سے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کچھ دنوں پہلے کہا کہ وہ چینی حکومت سے پاکستانی طالبعلموں کی حفاظت کے حوالے سے بات کرچکے ہیں اور چین نے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ ہر ممکن پاکستان طلبا کی حفاظت کریں گے۔ چین نے اس مشکل گھڑی میں ساتھ دینے پر پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔ 

دوسری جانب علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر حسب معمول فلائیٹ آپریشن متاثر رہا۔  لاہور سے جانے اور آنے والی 13پروازیں متاثرہوئیں، جن میں سے 8منسوخ جبکہ پانچ تاخیر کا شکار رہیں۔ لاہور ائیرپورٹ فلائیٹ انکوائری کے مطابق لندن جانیوالی پرواز پی کے 757، لندن سے آنیوالی پرواز پی کے 758، مدینہ سے آنیوالی پرواز پی کے 748، اُرمچی سے آنے والی پرواز سی زیڈ 6017 اور لاہور سے ارمچی جانے والی پرواز سی زیڈ 6018، اسلام آباد جانیوالی پرواز پی کے 386، کراچی سے آنے والی پرواز پی اے 404، کراچی جانیوالی پرواز پی اے 405 کومنسوخ کر دیا گیا۔ جدہ جانے والی پرواز پی اے 470ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کا شکار رہی۔

پروازیں منسوخ اور تاخیر  ہونے کی وجہ سےمسافروں کو مشکلات کا سامنا رہا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔