(علی رامے) پنجاب حکومت نے اتحادیوں کو خوش کرنے کیلئے حکمت عملی طے کرلی، اتحادیوں کے حلقوں میں نئے مالی سال میں ترقیاتی منصوبوں کی نشاندہی کیلئے ڈویژنل کوآرڈینیشن کمیٹیاں قائم کردی گئیں۔
فنڈز کارونا رونے والے حکومتی اور اتحادی ارکان اسمبلی کوخوش کرنے کیلئے پنجاب حکومت کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کو توسیع دینے جارہی ہے، جس کیلئے اب پنجاب بھر میں کمیٹیاں کمشنرکی سربراہی میں قائم کی گئی ہیں، کمیٹیوں میں ضلع کے ڈپٹی کمشنر اور سی اینڈ ڈبلیو سپرنٹنڈنٹ انجینئرز بھی شامل ہوں گے جبکہ کمیٹیوں میں ڈپٹی ڈائریکٹرفنانس اینڈ ڈویلپمنٹ بھی شامل ہوں گے۔
کمیٹیاں اپنے اضلاع سے منتخب ہونے والے اتحادی جماعتوں کے ایم پی ایز، ایم این ایز سے منصوبوں کی تفصیل لیں گے، منصوبے جاری کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت پنجاب بھر میں مکمل کیے جائیں گے اور کمیٹیاں صوبہ بھر کے اضلاع میں حکومتی اور اتحادی اراکین کی خواہشات پر منصوبوں کی فیزیبلٹی تیار کریں گے ۔