ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کتوں نے لاہوریوں کی زندگی اجیرن کردی، مزید 42 کیسز رپورٹ

کتوں نے لاہوریوں کی زندگی اجیرن کردی، مزید 42 کیسز رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چودھری) ضلعی حکومت آوارہ کتوں پر قابو پانے میں تاحال ناکام، آوارہ کتوں کے کاٹنے سے مزید 42 شہری شکار ہو کر ہسپتال پہنچ گئے ،رواں سال کے دوران2 ہزار سے زائد شہری آوارہ کتوں کا نشانہ بن گئے۔ 

 ضلعی انتظامیہ  کی   آوارہ کتوں   کو تلف کرنے کی مہم تاحال بدترین ناکامی سے دوچار ہے اور شہریوں کیلئے آوارہ گھومتے کتوں کے غول وبال جان بنے ہوئے ہیں. گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 42افراد آوارہ کتوں کا شکار ہوگئے۔متاثرہ شہریوں کا کہنا ہے   آوارہ کتوں   کو تلف کرنے کیلئے موثر کارروائی نہیں ہورہی.

رواں سال کے دوران   آوارہ کتوں   کے کاٹنے کے مجموعی کیسز کی تعداد2 ہزار سے بڑھ گئی۔ 

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔