(زین مدنی ) معروف ماڈل ،اداکارہ و پر فارمز ماہ نور کا کہنا ہے کہ مخالفین کی پرواہ نہیں کرتی اپنے کام پر توجہ دیتی ہوں ہر فیلڈ میں حسد اور مخالفت ضرور ہوتی ہے مگر مخالفین و حاسدین کی پرواہ کیے بغیر محنت اور لگن سے کام کرنے والے لوگ ہر میدان میں کامیاب ہوتے ہیں۔
اداکارہ ماہ نور نے کہاکہ فنی سفر کے آغاز سے ہی محنت اور لگن سے کام کر کے کامیابیاں سمیٹتی آرہی ہوں کبھی کسی سے حسد نہیں کیا اورنہ ہی سفارش کا سہارا لیا ہے کیونکہ سفارش کا سہارا وہ لوگ لیتے ہیں جن کو اپنی فنی صلاحیتوں پر اعتماد نہیں ہوتا اور مجھے اپنی فنی صلاحیتوں پر مکمل بھروسہ تھا اور ہے، اس لیے آج تک جو بھی کام کیا بے پناہ کامیابیا ں حاصل ہوئی ہیں۔