(زین مدنی) الحمرا آرٹ سینٹر میں جاری ناپا اکیڈمی کا دو روزہ ڈرامہ ” کنگ لیئر “اختتام پذیرہوگیا ۔ آخری روز اداکار نور الحسن،سلیمہ ہاشمی ،نیئر علی دادا سمیت شائقین کی کثیرتعداد نے ڈرامہ دیکھا ۔
الحمرا آرٹ سینٹر میں جاری نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کراچی کے دو روزہ سٹیج ڈرامے کے آخری روز بھی شائقین کی کثیرتعداد نے ڈراما دیکھا۔ ڈرامے کی کہانی ایک ایسے بادشاہ پر ہے جس کی دو بیٹیاں لالچی اور ایک ایماندار ہے اور وہ ان سے بہت پریشان ہے۔
ڈرامے کو شیکسپیئر کے ناول سے اردو ترجمہ کرکے پیش کیا گیا ہے جس میں اکیڈمی کے طلباء نے پرفارم کرکے داد سمیٹی۔ آخری روز نامور شخصیات نے ڈرامہ دیکھا اور نوجوان فنکاروں کو ان کی بھرپور فنی صلاحیتوں پرانہیں بھرپور پذیرائی دی ۔
لالچی اور ایماندار بیٹیوں سے بادشاہ پریشان
6 Feb, 2020 | 12:20 PM