(وقاص احمد ) شیراکوٹ کےعلاقے میں لاپتہ ہونیوالے نوجوان کی تین روز بعد گندے نالے سے لاش برآمد، 25 سالہ ہمدان کی لاش صندوق میں بند کرکے بہائی گئی تھی۔
پولیس کے مطابق شیراکوٹ کے علاقے میں رہائش پذیر 25 سالہ ہمدان تین روز قبل لاپتہ ہوگیا تھا جس کی آج لاش برآمد ہوئی ہے۔ لاش گلشن راوی کے گندے نالے سے برآمد ہوئی جسے صدوق میں بند کرکے بہا دیا گیا تھا، راہگیروں نے دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے لاش تحویل میں لےکرکارروائی شروع کردی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جلد از جلد ملزمان کو پکڑنے کی کوشش کریں گے۔
دوسری جانب ہمدان کے ورثا لاش ملنے کے بعد غم سے نڈھال ہیں ۔ ورثا کا کہنا ہے نوجوان کو مخالفین نے اغوا کے بعد قتل کیا ۔ورثا کا کہنا ہے کہ ہمدان کے اغوا ہونے کے بعد تھانے گئے تھے لیکن پولیس نے اغوا کا مقدمہ درج نہیں کیا۔ ہمدان کے ورثا نے پولیس اور وزیراعلی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ انھیں جلد از جلد انصاف دیا جائے۔