(قذافی بٹ) چھوٹی صنعتوں اور دستکاری کے فروغ کیلئے پنجاب حکومت کا بڑا قدم، چھوٹی صنعتوں اور دستکاروں کو آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی آج سے شروع ہوگی۔
پنجاب حکومت چھوٹی صنعتوں اور دستکاری کے فروغ کیلئے آج سے قرضہ سکیم کا آغاز کرے گی، قرضہ سکیم کیلئے 30 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں،1 لاکھ سے 3 لاکھ روپے تک قرضہ دیا جائے گا، قرضہ سکیم ابتدائی طور پر پنجاب کے 12 اضلاع میں شروع کی جارہی ہے، ووڈن کرافٹ، قالین بافی، کھلونے اور فرنیچر کی صنعت ، کھسہ سازی اور جفت سازی، کشیدہ کاری، بلوچی کرافٹ، ہینڈ لوم ، بلیو پاٹری کی صنعت ، ووڈکلرنگ، سالٹ کرافٹ، بلیک سٹون اور آرٹ کے شعبے کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
قرضہ کی گھر بیٹھے معلومات اور درخواست کے عمل کے لئے موبائل اپلیکیشن دستکار بھی لانچ کی جائے گی، قرضہ کی فراہمی اور واپسی بھی موبائل ایپ کے ذریعے کی جاسکے گی، قرضے خواتین کو بھی دیئے جائیں گے۔